پلاسٹک بیگز کی بندش کا آغاز: Hamza Hussain
Newspaper &Magazine production سید حمزہ حسین 2k17/MC/98 Investigation Report (Group-9) پلاسٹک بیگز کی بندش پلاسٹک بیگز کی بندش کا آغاز: پاکستان میں پلاسٹک بیگز کی بندش میں سب سے پہلی پیش رفت 2002 میں پنجاب حکومت کی طرف سے ہوئی جس میں انہوں نے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی لگانے پر زور دیا تھا لیکن اُس پر عمل درآمد نہیں کیا جاسکا تھا۔ اِس کے بعد 2013 میں وفاق حکومت نے، بلوچستان حکومت نے 15 مئی 2016کو اوراپریل 2017 میں خیبرپختونخوا حکومت نے پلاسٹک بیگز کی تیاری اور خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی تھی21 مارچ 2018 کو سندھ حکومت نے بھی اِس پر پابندی لگادی تھی اِس کے باوجود بھی پلاسٹک بیگز کا استعمال جاری رہا۔ایک بار پھر 2019 میں حکومتِ سندھ نے 1 اکتوبر سے پلاسٹک بیگز کی مکمل بندش کے بجائے اِس کے بننے کے طریقے اور اجزائے ترکیبی میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اِس بار حکومت کے اِس فیصلے پر سندھ انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی نے عملی طور پر کام کرنا شروع کردیا ہے۔ سندھ انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی کے حکام سے بات چیت: سندھ انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی کے حک...