sobia awan خواتین کا فوٹوگرافی کی طرف رجحان
خواتین کا فوٹوگرافی پیشہ اختیار کرنے کی طرف رجحان تصویر زبان و لہجے کی محتاج نہیں ہوتی اور اس کے زریعے ہزاروں الفاظ میں پوشیدہ پیغام بھی باآسانی بتایا جاسکتا ہے۔فوٹوگرافی،فوٹوگرافرز کیلئے بہترین آرٹ کی دریافت ہے۔فوٹوگرافر اپنی گہری نظروں سے ذرا ذرا چیز کو گہرائی تک دیکھتا ہے۔اور پھر بہت خوبصورت انداز میں اسے دنیا کے سامنے پیش کرتا ہے۔ فوٹوگرافی ایک آرٹ ہے اور یہ آرٹ سب کے بس کی بات نہیں اسے وہی کرسکتا ہے جو اس میں شوق رکھتا ہو۔ہم خواتین جنہیں بہت ہی نازک سی ڈری چھپی رہنے والی تصور کیا جاتا ہے وہ بھی اب کسی سے کم نہیں۔اس چیلنج کی طرف خواتین بھی آگئی ہیں جسے خواتین نے اپنے لئے بہت آسان اور خوبصورت بنا لیا ہے۔سالوں پہلے جن شعبوں کو مردوں سے مخصوص سمجھا جاتا تھا آج ان میں خواتین نے اپنی صلاحیتوں کو منوالیا ہے۔ خواتین کا فوٹوگرافی کرنا ابتدائی وقت میں ہی شروع ہوگیا تھا۔خواتین شروع ہی سے فوٹوگرافی کا حصہ رہی ہیں اور آج بھی دنیا بھر میں خواتین اس پیشے کو بھرپور طریقے سے سر انجام دے رہی ہیں۔ تاریخ کے مطابق ملکہ وکٹوریہ...