sadia younus feature urdu
ام سعدیہ یونس رول نمبر 2K17-MC-137 مصنوعی پلکوں کا خواتین میں بڑھتا ہوا رجحان ویسے تو پلکیں اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی ایک نعمت میں سے ہیں جو کہ انسانی جسم کا اک حصہ ہیں۔اگر یہی پلکیں آنکھوں پر نہ ہو ں تو انسان میں خوبصورتی کی کمی ہوتی ہے اور اگر بات خواتین کی کی جائے تو خواتین کا ذیادہ رجحان اپنی خوبصورتی سجاوٹ اور نکھار کی طرف ہونا ہے وہ مہنگی سے مہنگی کاسمیٹکس استعمال کرکے اپنی خوبصورتی میں نکھار لاتی ہیں۔اگر بات پلکوں کی کی جائے تو لمبی گھنی پلکوں کی ہر خواتین خواہشمند ہوتی ہیں۔مگر بہت سی خواتین اس نعمت سے محروم ہوتی ہیں۔وہ اپنی پلکوں کو مسکارا وغیرہ لگا کر کر کچھ ٹائم کے لئے لمبی اور گھنی کر دیتی ہیں اور بعض خواتین ان پر نقلی پلکیں لگا لیتی ہیں۔ یہ نقلی پلکیں مخصوص قسم کا ایک گلو لگا کر آنکھوں پر لگائی جاتی ہیں۔ جس سے خواتین کی آنکھیں اور پرکشش ہو جاتی ہیں۔خواتین کی گھنی اور لمبی پلکوں کو پرکشش اور خوبصورتی کی علامت بھی سمجھا جاتا ہے اس وجہ سے خواتین میں مصنوعی پلکوں کا استعمال بڑھتا جا رہا ہے۔کاسمیٹکس کی صنعت میں مصنوعی پلکوں کے استعمال میں روز بروز اضاف...