kashan sikandar مٹکا چائے feature
فیچر کاشان سکندر 2K17/MC/51 BS-PIII حیدرآباد کی مشہور مٹکا چائے چائے کو ہمارے معاشرے میں ایک اہم مشروب سمجھا جاتا ہے۔آپ جہاں بھی جائیں وہاں زیادہ ترآپ کو چائے پیش کی جاتی ہے یہاں تک کہ مہمانوں کی خاطر تواضع کی ابتداء بھی چائے سے ہوتی ہے۔آپ باہر دوست سے ملے تو چائے،گھر تھکے ہوئے جائیں تو چائے،میزبان بن گئے تو چائے،مہمان بن گئے تو چائے،ناشتے میں چائے،سر میں درد ہو تو چائے حتی کہ ایسا لگتا ہے کہ ہمارا زندگی کا مقصد بس چائے پینا ہی رہ گیا ہے۔ ''مانتا ہوں جناب پیتا ہوں ٹھیک ہے بے حساب پیتا ہوں لوگ تو لوگوں کا خون پیتے ہیں میں تو پھر بھی صرف چائے پیتا ہوں '' چائے وہ خاص مشروب ہے جس کے تعارف کروانے کا سہرا چینیوں کے سر جاتا ہے جبکہ کہا جاتا ہے کہ اسے برصغیر میں گوروں نے روشناس کروایا۔ ہمارے معاشرے میں مختلف اقسا...