Posts

Showing posts with the label Profile

Faqeero Faqeer profile by Fazal Hussain فقیرو فقیرا مجسمہ ساز

  فضل حسین  (2k17/MC/34 BS III) پروفائل: فقیرو  فقیرا  مجسمہ ساز  ایک مشہورفلسفی سقراط کا کہنا تھا کہ ہر پتھر میں ایک تصویر ہوتی ہے،پتھر کو تراش کر تصویر نکالنا مجسمہ ساز کا کام ہے۔اسی طرح ایک مشہور اطالوی آرٹسٹ نے یہ کہا کہ فطرت کا ظلم یہ ہے کہ اس نے اعلیٰ شاہکاروں کو پتھروں میں قید کر دیا ہے۔مجسمہ ساز کا کام ہے کہ ان کو تراش کر مقید      شاہکاروں کورہائی دلوائے۔یہ مجسمہ ساز ہی ہیں کہ وہ ایسے حسین مجسمے تراشتے ہیں کہ گمان ہونے لگتا ہے کہ ابھی ہم کلام ہونگے۔            میں جس شخصیت کی عکاسی کرنے لگا ہوں وہ نہایت سادہ اورملنسار اورخوش طبیعت رکھتے ہیں۔میری فقیرو سے ملاقات اپنے دوست کے توسط سے ہوئی فقیرو کا گھر ایک آرٹ اسٹوڈیو معلوم ہوتا ہے جگہ جگہ مکمل اور نا مکمل مجسموں کی بھرما رتھی اس سے بات کرنے اور آرٹ کے نمونے دیکھتے دیکھتے وقت گزرنے کا احساس تک نہیں ہوا۔یہ دنیا بہترین مجسمہ سازوں سے بھری پڑی انہی مجسمہ سازوں میں سے ایک عظیم مجسمہ سازفقیرومنگھواڑ ہے جو اب فقیرو فقیرا کے نام سے دنیا بھر میں کافی شہرت رکھ...