Waleed - دوسرے ممالک کے پلاسٹک بیگز کے خلاف اقدامات: 930 words
930 words Waleed Bin Khalid 2k17/MC/105 BS-III Investigation Report Group 9 دوسرے ممالک کے پلاسٹک بیگز کے خلاف اقدامات: پلاسٹک بیگز سے ماحول کے نقصان کو بچانے کے لئے دنیا کی سمجھدار قوموں نے استعمال کے خلاف سخت اقدامات کئے ہیں جن سے ان ممالک میں پلاسٹک بیگز کے استعمال میں واضح کمی آئی ہے اس کے علاوہ متعدد ممالک میں ان پلاسٹک بیگز کی قیمتیں بڑھانے سے بھی اس کے استعمال میں کمی دیکھی گئی ہے۔مثال کے طور پر برطانیہ میں دکان سے سودا خریدنے کے بعد انہیں گھر لے جانے کے لئے پانچ پینی تقریبا 9روپے فی شاپنگ بیگ خریدنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے لوگ بہت زیادہ شاپنگ بیگز خریدنے سے پرہیز کرتے ہیں۔ ہمار ے پڑوسی ملک بھارت میں بھی شاپنگ بیگز پر مکمل طور پر پابندی عائد ہے اور اس سلسلے میں قانون سازی اور سزائیں مقرر کی گئی ہیں جس پر کافی حد تک عمل درآمد بھی ہوا ہے۔ ٓ اس کے علاوہ بنگلادیش نے 2002کے خطرناک سیلاب کے بعدپورے ملک میں پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد کردی تھی کیونکہ اس سیلاب کی وجہ سے نکاسی آب کا نظام ان پلاسٹک بیگز کا ندی نالوں میں پھسنے کی وجہ سے مکمل طور پر درہم برہم ہوگیا تھا جس کے ...