Posts

Showing posts with the label Waleed Bin Khalid

Waleed - دوسرے ممالک کے پلاسٹک بیگز کے خلاف اقدامات: 930 words

930 words Waleed Bin Khalid 2k17/MC/105 BS-III Investigation Report Group 9 دوسرے ممالک کے پلاسٹک بیگز کے خلاف اقدامات: پلاسٹک بیگز سے ماحول کے نقصان کو بچانے کے لئے دنیا کی سمجھدار قوموں نے استعمال کے خلاف سخت اقدامات کئے ہیں جن سے ان ممالک میں پلاسٹک بیگز کے استعمال میں واضح کمی آئی ہے اس کے علاوہ متعدد ممالک میں ان پلاسٹک بیگز کی قیمتیں بڑھانے سے بھی اس کے استعمال میں کمی دیکھی گئی ہے۔مثال کے طور پر برطانیہ میں دکان سے سودا خریدنے کے بعد انہیں گھر لے جانے کے لئے پانچ پینی تقریبا 9روپے فی شاپنگ بیگ خریدنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے لوگ بہت زیادہ شاپنگ بیگز خریدنے سے پرہیز کرتے ہیں۔ ہمار ے پڑوسی ملک بھارت میں بھی شاپنگ بیگز پر مکمل طور پر پابندی عائد ہے اور اس سلسلے میں قانون سازی اور سزائیں مقرر کی گئی ہیں جس پر کافی حد تک عمل درآمد بھی ہوا ہے۔ ٓ اس کے علاوہ بنگلادیش نے 2002کے خطرناک سیلاب کے بعدپورے ملک میں پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد کردی تھی کیونکہ اس سیلاب کی وجہ سے نکاسی آب کا نظام ان پلاسٹک بیگز کا ندی نالوں میں پھسنے کی وجہ سے مکمل طور پر درہم برہم ہوگیا تھا جس کے ...

Waleed Bin Khalid -ٹیکنالوجی کے اپاہج

Subject: Creative writing Practical work carried out under supervision of Siddique Soomro Sb ٹیکنالوجی کے اپاہج ولید بن خالد   رول نمبر:  105 ٹیکنالوجی علم کا ایک ایسا نام ہے جو زندگی میں آسانی پیدا کرنے اور نت نئی ایجاد کرنے میں کارآمد ثابت ہوتا ہے۔آج کے دور میں ہم جسے ٹیکنالوجی کہتے ہیں یہ اچانک وجود میں  نہیں آگئی بلکہ صدیوں کا سفر طے کر کہ ہماری زندگیوں میں آئی اور اس کی چھاپ ہمیں پتھروں کے زمانے سے بھی پہلے سے ملتی ہے جب انسان لکڑیوں اور پتھروں سے اپنے روز  مرہ کے کاموں میں آسانیاں پیدا کرتا تھا۔مگر وقت کے ساتھ ساتھ انسان ترقی کرتا گیا اور آگ کی ایجاد کے ساتھ اس نے ایک نئے دور میں قدم رکھا۔اس کے ساتھ کئی چھوٹی بڑی  ایجادات ہوتیں گئیں جو انسان کو پہیے کی ایجاد تک لے آئی جس نے نہ صرف انسان کا طرز زندگی بدلہ بلکہ اسکی سوچ کو بھی ایک نئی پرواز دے دی اور اس کے بعد انسان نے ترقی کی  وہ منازل طے کیں جو آج کے دور کی شکل میں ہمارے سامنے موجود ہیں۔ موجودہ دور میں ٹیکنالوجی انسانی زندگی میں اتنی ہی اہمیت رکھتی ہے جیسے کہ سانس...