Posts

Showing posts with the label Urdu

Sadia روشنی میں کس پر کیا گزری۔۔۔

روشنی کی روشنی میں کس پر کیا گزری۔۔۔۔ کاشان سکندر ،  سعدیہ شمیم  شعبہ ذرائع ابلاغ عامہ کے طالبعلم کے طور پر دو سال تو صرف تھیوری پڑھتے ہی گزرگئے، جب بی ایس پارٹ تھری میں پہنچے پریکٹیکل ورک کی باری آئی۔ سنئیرز سے نیوز پیپر اینڈ میگزین پراڈکشن کے استاد سر سہیل سانگی کا خاکہ ایک ہٹلر کی طرح کے شخص جیسا کر کے پیش کیا تھا۔  ہمیں ڈر بھی ہونے لگا مگر خوشی بھی ہوئی کہ چلو کچھ سیکھنے کو تو ملے گا کیونکہ اب ہم ایک سینئر صحافی کے شاگردی میں تھے۔  جنوری میں جیسے پارٹ تھری کی کلاسیس کا آغاز ہوا سہیل سانگی صاحب سے ملاقات ہوئی، پہلے لیکچر میں روشنی اخبار کے کام کے بارے میں تفصیلی بتایا، خوشی ہوئی کہ ہم بھی اب پروفیشنل صحافیوں کی طرح اخبار کے لئے کام کریں گے۔ روشنی کا ایڈیٹوریل بورڈ تشکیل دیا گیا۔ جبکہ باقی طلبہ کو بیٹ رپورٹنگ کی ذمہ داری سونپی گئی۔ہر طالب علم کو  یونیورسٹی کا ایک شعبہ بطور بیٹ الاٹ کیا گیا۔ بیٹ رپورٹر بتاتے تھے کہ انہیں دوسرے ڈپارٹمنٹ کے لوگوں کی باتیں بھی سنُی پڑتی تھی۔جب پہلی دفعہ بیٹ لینے گئے تو سمجھ ہی نہیں آرہا تھا کے نیوز کو ن دیے گا۔۔کبھی کوئ...

kashan sikandar مٹکا چائے feature

فیچر کاشان سکندر 2K17/MC/51 BS-PIII                      حیدرآباد کی مشہور مٹکا چائے چائے کو ہمارے معاشرے میں ایک اہم مشروب سمجھا جاتا ہے۔آپ جہاں بھی جائیں وہاں زیادہ ترآپ کو چائے پیش کی جاتی ہے یہاں تک کہ مہمانوں کی خاطر تواضع کی ابتداء بھی چائے سے ہوتی ہے۔آپ باہر دوست سے ملے تو چائے،گھر تھکے ہوئے جائیں تو چائے،میزبان بن گئے تو چائے،مہمان بن گئے تو چائے،ناشتے میں چائے،سر میں درد ہو تو چائے حتی کہ ایسا لگتا ہے کہ ہمارا زندگی کا مقصد بس چائے پینا ہی رہ گیا ہے۔       ''مانتا ہوں جناب پیتا ہوں        ٹھیک ہے بے حساب پیتا ہوں        لوگ تو لوگوں کا خون پیتے ہیں        میں تو پھر بھی صرف چائے پیتا ہوں '' چائے وہ خاص مشروب ہے جس کے تعارف کروانے کا سہرا چینیوں کے سر جاتا ہے جبکہ کہا جاتا ہے کہ اسے برصغیر میں گوروں نے روشناس کروایا۔ ہمارے معاشرے میں مختلف اقسا...

syed hamza hussain article کتاب سے ڈیجیٹل اسکرین تک

کتاب سے ڈیجیٹل اسکرین تک                                     اپنے وسیع تر مفہوم میں ہر وہ تحریر جو کسی شکل میں محفوظ کی گئی ہو کتاب کہلاتی ہے۔کتابیں انسان کی بہترین دوست ہوتی ہیں کیونکہ جب انسان تنہا ہوتا ہے تو کتابیں ہی اُس کا دل بہلاتی ہیں۔بلکہ کتابیں بہترین دوست ہونے کے ساتھ ساتھ معلومات کا بھی خزانہ ہوتی ہیں۔ کتاب کی اہمیت کا اندازہ ہم یورپ کی اس حقیقت سے لگا سکتے ہیں جس کا وہ اعتراف بھی کرتے ہیں کہ یورپ کو تاریکی دور سے اُن کتابوں نے نکالا ہے جو سائنس دانوں اور اہل علم نے لکھیں تھیں۔                   جیسے جیسے دنیا ڈیجیٹلائزڈ ہوتی جارہی ہے ویسے ہی لوگوں نے دورِ جدید میں کتابوں کوبھی ڈیجیٹلائزڈ کرنا شروع کردیا ہے۔ لوگوں نے  کتابوں کو کُتب خانوں میں بند کرکے ڈیجیٹل بُکس اور ڈیجیٹل لائبریری کا استعمال کرنا شروع کردیا ہے جس ک...

sobia awan خواتین کا فوٹوگرافی کی طرف رجحان

خواتین کا فوٹوگرافی پیشہ اختیار کرنے کی طرف رجحان تصویر زبان و لہجے کی محتاج نہیں ہوتی اور اس کے زریعے ہزاروں الفاظ میں پوشیدہ پیغام بھی باآسانی بتایا جاسکتا ہے۔فوٹوگرافی،فوٹوگرافرز کیلئے بہترین آرٹ کی دریافت ہے۔فوٹوگرافر اپنی گہری نظروں سے ذرا ذرا چیز کو گہرائی تک دیکھتا ہے۔اور پھر بہت خوبصورت انداز میں اسے دنیا کے سامنے پیش کرتا ہے۔       فوٹوگرافی ایک آرٹ ہے اور یہ آرٹ سب کے بس کی بات نہیں اسے وہی کرسکتا ہے جو اس میں شوق رکھتا  ہو۔ہم خواتین جنہیں بہت ہی نازک سی ڈری چھپی رہنے والی تصور کیا جاتا ہے وہ بھی اب کسی سے کم نہیں۔اس چیلنج کی طرف خواتین بھی آگئی  ہیں جسے خواتین نے اپنے لئے بہت آسان اور خوبصورت بنا لیا ہے۔سالوں پہلے جن شعبوں کو مردوں سے مخصوص سمجھا جاتا تھا آج  ان میں خواتین نے اپنی صلاحیتوں کو منوالیا ہے۔ خواتین کا فوٹوگرافی کرنا ابتدائی وقت میں ہی شروع ہوگیا تھا۔خواتین شروع  ہی سے فوٹوگرافی کا حصہ رہی ہیں اور آج بھی دنیا بھر میں خواتین  اس پیشے کو بھرپور طریقے  سے سر انجام دے رہی ہیں۔ تاریخ کے مطابق ملکہ وکٹوریہ...

sadia younus feature urdu

ام   سعدیہ یونس رول نمبر  2K17-MC-137 مصنوعی پلکوں کا خواتین میں بڑھتا ہوا رجحان  ویسے تو پلکیں اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی ایک نعمت میں سے ہیں جو کہ انسانی جسم کا اک حصہ ہیں۔اگر یہی پلکیں آنکھوں پر نہ ہو ں تو انسان میں خوبصورتی کی کمی ہوتی ہے اور اگر بات خواتین کی کی جائے تو خواتین کا ذیادہ رجحان اپنی خوبصورتی سجاوٹ اور نکھار کی طرف ہونا ہے وہ مہنگی سے مہنگی کاسمیٹکس استعمال کرکے اپنی خوبصورتی میں نکھار لاتی ہیں۔اگر بات پلکوں کی کی جائے تو لمبی گھنی پلکوں کی ہر خواتین خواہشمند ہوتی ہیں۔مگر بہت سی خواتین اس نعمت سے محروم ہوتی ہیں۔وہ اپنی پلکوں کو مسکارا وغیرہ لگا کر کر کچھ ٹائم کے لئے لمبی اور گھنی کر دیتی ہیں اور بعض خواتین ان پر نقلی پلکیں لگا لیتی ہیں۔ یہ نقلی پلکیں مخصوص قسم کا ایک گلو لگا کر آنکھوں پر لگائی جاتی ہیں۔ جس سے خواتین کی آنکھیں اور پرکشش ہو جاتی ہیں۔خواتین کی گھنی اور لمبی پلکوں کو پرکشش اور خوبصورتی کی علامت بھی سمجھا جاتا ہے اس وجہ سے خواتین میں مصنوعی پلکوں کا استعمال بڑھتا جا رہا ہے۔کاسمیٹکس کی صنعت میں مصنوعی پلکوں کے استعمال میں روز بروز اضاف...

nabiha ahmed پلاسٹک کا استعمال؛آلودگی کا بڑا سبب

لاسٹک کا بڑھتا ہوا استعمال؛آلودگی کا بڑا سبب نبیہا احمد رول نمبر:۱۷ بی ایس پارٹ تھری جس طرح آج کے دور کا انسان مختلف مسائل سے دوچار ہے بالکل اسی طرح یہ زمین بھی بہت سے مسائل سے بیک وقت دوچار ہے۔ اوزون لئیر کی تباہی سے لے کر، جنگلات کی کٹائی، آلودگی جیسے بڑے بڑے مسائل اس کرۂ ارض کو بیک وقت درپیش ہیں۔جن میں سے آلودگی ایک بڑا مسئلہ ہے جو زمین کی تباہی کی وجہ بن رہا ہے۔ پچھلی صدی تک آلودگی کے معاملات اتنے سنگین نہ تھے۔لیکن وقت گزرتے گزرتے یہ ایک سنگین مسئلہ کی صورت اختیار کر گیا۔ یوں تو ہمارے اردگرد موجود آلودگی کی بہت سی اقسام ہیں لیکن اگر ہم اپنے آس پاس نظر دوڑائیں تو پلاسٹک ہمیں اس کی ایک بڑی وجہ نظر آئے گا۔جو کہ اگر کچرے کے ڈھیر کی صورت اختیار کر لے تو زمینی، پانی میں بہہ نکلے تو آبی اور اگر جلا یا جائے تو فضائی آلودگی کا سبب ہے اور ان سے منسلک زندگیوں کے لئے خطرہ بھی۔یہاں تک کہ ہم جس ہوا میں سانس لیتے ہیں اس میں بھی پلاسٹک کے ننھے ذرات شامل ہوتے ہیں۔ پلاسٹک تا دیر رہنے والا مادہ ہے کہا جاسکتا ہے کہ اس کا مادی انحطاط ممکن نہیں۔لیکن بعض مصنوعات ایسی بھی ہیں جو کہ صرف ایک ہ...

ahsan nizamani معاشرہ صرف مرد اور عورت کا ہی ہے؟

احسن نظامانی Roll No. 7 BS (Part-III) آرٹیکل کیا ہمارا معاشرہ صرف مرد اور عورت کا ہی ہے معاشرہ ہمارے ارد گرد کے لوگوں سے تشکیل پاتا ہے،وہ تمام افراد جو وہاں رہتے ہیں وہ اس معاشرے کا حصہ کہلاتے ہیں، لیکن اگر ہم اپنے اردگرد کے لوگوں کی رائے جانیں اور موازنہ کریں تو وہ تمام افراد عموماً صرف مرد اور عورت ان دو جنس کا ہی ذکر کرینگے جبکہ ایک ایسا طبقہ بھی ہے جنہیں معاشہ قبول کرنے میں شرمندگی محسوس کرتا ہے اور انہیں مختلف اور نازیبا کلمات سے پکارا جاتا ہے۔کوئی انہیں ٹرانس جینڈرکہتا ہے یہ لفظ تو اتنا معیوب نہیں مگر زیادہ تر افراد ان لوگوں کو خواجہ سرا،ہیجڑایا پھر کھدڑا فقیر کہہ کر مخاطب کرتے ہیں۔سب سے افسوس کی بات تویہ ہے کہ ایک تعلیم یافتہ طبقہ بھی ان کو حیثیت کو قبول کرنے سے قاصر ہے۔عام طور پر انہیں عزت کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا ہے۔کم اعتقاد والے لوگ انہیں کسی گناہ یا عذات کا نعم البدل سمجھتے ہیں۔ٹرانس جینڈر افراد کو معاشرے میں رہنے کے قابل ہی نہیں سمجھا جاتا ہے،بلکہ انہیں ایسے نظرانداز کرتے ہیں جیسے وہ کوئی مافوق الفطرت موذی مرض میں مبتلا ہوں جن سے کوسوں دور رہا جائے۔بعض لوگ ای...

Musabbiha imtiyaz Investigation Report

Group No??? فیس بک گروپ پر  رپورٹ  کے نمونے موجود ہیں، وہ  غور سے پڑھیں۔  پھر رپورٹ بنائیں۔ یہ رپورٹ نہیں آرٹیکل کا فارمیٹ ہے۔   اپنا نام اور موضوع کو بریکیٹ نہ دیں۔  اس میں سرکاری موقف موجود نہیں۔ پرائیویٹ اسکولوں کے لئے الگ ڈائریکٹوریٹ ہوتی ہے۔  ی اسکول کی تصویر جو کچھ بتاتی ہو۔  دوسرے گروپ میمبر سے بھی شیئر کرو، پھر دیکھو باقی کیا ضروری رہ جاتا ہے۔مزید نوٹ نیچے مواد کے ساتھ دیا یے اس کو دیکھیں   دوبار ہ  درست کر کے بھیجیں۔ انویسٹیگٹیو رپورٹ(مصبیحہ امتیاز) رول نمبر:2k17 MC68 ٹاپک (تعلیم بیچومگر سستی) حیدرآباد کی آبادی، اور شرح خواندگی/ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں پچھلے پندرہ برس میں پرائیوٹ تعلیمی اداروں کی تعدا د میں ستر(70%)فیصد اور سرکاری و فلاحی تعلیمی اداروں کی تعداد میں محض تیس فیصد (30%)اضافہ ہوا۔ حیدرآباد شہر کی کل آبادی تقریبا ً 1,38,6330ہے۔ (آبادی کے اعدادوشمار غلط ہیں۔ 2017 کی مردم شماری کے مطابق  شہر کی آبادی  سترہ لاکھ تینتیس ہزار ہے) سن دو ہزار تک (2000)تک تع...

Hifza Rajput I.R Private schools in Hyd

What is ur sub-topic? Ur group No? This might create problem in final assessment This is an article not report. Report is always reporting based, with primary data, source is quoted, and source are related people. plus personal observation. In this case u should also refer some authentic reports, documents etc.  pls check what spelling u wrote of ur name Referred back, File till Oct 16 HIfza Rajput 2K17/MC/42 BS-PIII Investigation Report تعلیم بیچو مگر سستی  تعارف:۔لغت کے اعتبار سے تعلیم کا مادہ علم (ع، ل، م) ہے۔ اس کے معنی ہیں ”کسی چیز کا اداراک حاصل کرنا“اس سے باب تفصیل میں تعلیم آتا ہے۔تعلیم کے معنی بار بار اور کثرت سے خبر دینے کے ہیں حتی کہ طالب علم کے ذہن میں اس کا اثر پیدا ہو جا ئے۔علم کو بجا طور پر انسان کی تیسری آنکھ کہا جاتا ہے۔ تعلیم ہر انسان کو چاہے وہ امیر ہو یا غریب، مرد ہو یا عورت کی بنیادی ضرورت میں سے ایک ہے اور یہ انسان کا حق ہے جو کوئی نہیں چھین سکتا۔ قوموں کی ترقی میں ایک بنیادی جزو نظام و معیار تعلیم بھی ہے کہ...

Hamza Hassan I.R -Group 10 Reconditioned cars business

Referred back new deadline Oct 17 فائیل کا نام غلط لکھا ہے۔ سبجیکٹ لائن بھی غلط ہے یہ رپورٹ مقررہ تاریخ  سے  بیس روز بعد فائیل کی گئی ہے۔   ٓاردو میں انگریزی الفاظ نہ لکھیں، ان کا ترجمہ کریں۔  یہ آرٹیکل ہے کوئی سوالنامہ یا اشتہار  وغیرہ نہیں جس کو آپ نکات میں لکھیں۔ اسی ہزار گاڑیاں ہیں؟ اس کے ساتھ سلیش لگا کر اس کو روپے کر دیا ہے۔   یہ پوری پالیسی کاپی پیسٹ کی ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ کوئی تشریح، وضاحت یا اس کی معنی کیا ہونگی؟ اس کے اثرات کیا ہونگے کچھ لکھا ہوا نہیں۔ لہٰذا یہ ریسرچ  کا حصہ تو ہوسکتا ہے، انویسٹیگیٹیو رپورٹ نہیں، صرف جپانی کیوں؟ امریکہ یا یورپ کے کسی ملک یا اسٹریلیا  چائنا  وغیرہ کی کیوں نہیں؟  ہر گروپ میمبر کو  نو  سو الفاظ لکھنے ہیں۔ آپ کی رپورٹ سات سو  الفاظ پر مبنی ہے۔  آؤٹ لائن  میں تصحیح کی گئی تھی، اس کے بعد ذیلی موضوعات کو تبدیل کرنے کے لئے کہا گیا تھا، لگتا ہے کہ اس پر عمل نہیں ہوا،  آپ اپنی رپورٹ اور یہ نوٹ گروپ ے دیگر ممبران سے شیئر کریں۔ دیکھیں کیا صو...

حیدرآباد کی توڑتی چوڑ ی کی انڈسٹری Nabiha

Group 7  یہ ارٹیکل ہے رپورٹ نہیں۔  رپورٹ میں تین چیزیں ضروری ہوتی ہی: ذاتی مشاہدہ اور احساسات، متعلقہ لوگوں یعنی تاجر، چوڑی کے کارخانے والے، مزدوری رکنے والے، متعلقہ حکومتی افرادکوٹیشن  و حوالے ناموں کے ساتھ،  ماہرین کی رائے، سیکنڈری ڈیٹا، ڈاکیومنٹس۔ اس پر بعض این جی اوز نے بھی کام کیا ہوا ہے۔ مزدور خواتین کی یونین بھی ہے۔ یہ سب چیزیں کسی کے منہ میں ڈالو، مطلب ان سے کہلوائو ریکارڈ میں انٹری کے لئے آپ کو گروپ نمبر لکھنا چاہئے تھا اب مجھے تلاش کر کے لکھنا پڑ رہا ہے۔  https://www.dawn.com/news/1505436/pakistans-waste-problem-is-a-recycling-industry-waiting-to-be-found?fbclid=IwAR0yTT-Lr8avDYxfMov5Lq1QUdgSkLfLwoDjYxubE1l183VxsKun4OxZYkc Another example http://www.msn.com/en-xl/asia/bangladesh/bangladeshs-largest-freshwater-lake-inching-towards-death/ar-AABvo2i?ocid=sf&fbclid=IwAR0jnrqoFDt9Ycb7fhlVrGPLyyLL0IJDhKpaUKRUg-wFlSS329CJaI8S78E حیدرآباد اہم شناخت کھونے کے ددہانے : دم توڑتی  چوڑ ی کی انڈسٹری نبیہا احمد رول نمبر:۱۷ بی ایس...

Group 12 Compiled حیدرآباد کے فٹ پاتھ کے دستکار

Group no 12 ... Topic (Hyderabad main Diyaldas Club k nazdeek ki jany waly Dastkari)... Group members. 1- Faisal Rehman 2k17/MC/29 2-Arham khan 2k17/MC/18 3- Sadia Younas 2k17/MC/137    فیصل رحمٰن    گروپ نمبر:  12 گروپ میمبران۔                      فیصل رحمٰن     ( الف)  انٹرو،  حیدرآباد کی دستکاری،  جائزہ،   دستکار  خاتون کی  پروفائل   ارحم خان   ( ب)  دستکاروں سے بات چیت،ان لوگوں کی اس پیشے سے وابستگی دستکاروں کی معاشی زبوں حالی MC/137  سعدیہ یونس      ( ج)   مذہبی لحاظ سے ان کو کمتر کیوں سمجھا جاتا ہے؟  دستکا روں کے بچوں کی تعلیم سے محرومی،  حکومتی عدم سرپرستی۔     حیدرآباد   کے فٹ پاتھ  کے دستکار           دستکاری کا ہنر کئی سو سال پرانا ہے۔ہر زمانے میں انسان اپنے ہاتھوں سے مختلف چیزیں بناتے رہے ہیں۔کبھی ان...