ahsan nizamani معاشرہ صرف مرد اور عورت کا ہی ہے؟
احسن نظامانی Roll No. 7 BS (Part-III) آرٹیکل کیا ہمارا معاشرہ صرف مرد اور عورت کا ہی ہے معاشرہ ہمارے ارد گرد کے لوگوں سے تشکیل پاتا ہے،وہ تمام افراد جو وہاں رہتے ہیں وہ اس معاشرے کا حصہ کہلاتے ہیں، لیکن اگر ہم اپنے اردگرد کے لوگوں کی رائے جانیں اور موازنہ کریں تو وہ تمام افراد عموماً صرف مرد اور عورت ان دو جنس کا ہی ذکر کرینگے جبکہ ایک ایسا طبقہ بھی ہے جنہیں معاشہ قبول کرنے میں شرمندگی محسوس کرتا ہے اور انہیں مختلف اور نازیبا کلمات سے پکارا جاتا ہے۔کوئی انہیں ٹرانس جینڈرکہتا ہے یہ لفظ تو اتنا معیوب نہیں مگر زیادہ تر افراد ان لوگوں کو خواجہ سرا،ہیجڑایا پھر کھدڑا فقیر کہہ کر مخاطب کرتے ہیں۔سب سے افسوس کی بات تویہ ہے کہ ایک تعلیم یافتہ طبقہ بھی ان کو حیثیت کو قبول کرنے سے قاصر ہے۔عام طور پر انہیں عزت کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا ہے۔کم اعتقاد والے لوگ انہیں کسی گناہ یا عذات کا نعم البدل سمجھتے ہیں۔ٹرانس جینڈر افراد کو معاشرے میں رہنے کے قابل ہی نہیں سمجھا جاتا ہے،بلکہ انہیں ایسے نظرانداز کرتے ہیں جیسے وہ کوئی مافوق الفطرت موذی مرض میں مبتلا ہوں جن سے کوسوں دور رہا جائے۔بعض لوگ ای...