nabiha ahmed پلاسٹک کا استعمال؛آلودگی کا بڑا سبب
لاسٹک کا بڑھتا ہوا استعمال؛آلودگی کا بڑا سبب نبیہا احمد رول نمبر:۱۷ بی ایس پارٹ تھری جس طرح آج کے دور کا انسان مختلف مسائل سے دوچار ہے بالکل اسی طرح یہ زمین بھی بہت سے مسائل سے بیک وقت دوچار ہے۔ اوزون لئیر کی تباہی سے لے کر، جنگلات کی کٹائی، آلودگی جیسے بڑے بڑے مسائل اس کرۂ ارض کو بیک وقت درپیش ہیں۔جن میں سے آلودگی ایک بڑا مسئلہ ہے جو زمین کی تباہی کی وجہ بن رہا ہے۔ پچھلی صدی تک آلودگی کے معاملات اتنے سنگین نہ تھے۔لیکن وقت گزرتے گزرتے یہ ایک سنگین مسئلہ کی صورت اختیار کر گیا۔ یوں تو ہمارے اردگرد موجود آلودگی کی بہت سی اقسام ہیں لیکن اگر ہم اپنے آس پاس نظر دوڑائیں تو پلاسٹک ہمیں اس کی ایک بڑی وجہ نظر آئے گا۔جو کہ اگر کچرے کے ڈھیر کی صورت اختیار کر لے تو زمینی، پانی میں بہہ نکلے تو آبی اور اگر جلا یا جائے تو فضائی آلودگی کا سبب ہے اور ان سے منسلک زندگیوں کے لئے خطرہ بھی۔یہاں تک کہ ہم جس ہوا میں سانس لیتے ہیں اس میں بھی پلاسٹک کے ننھے ذرات شامل ہوتے ہیں۔ پلاسٹک تا دیر رہنے والا مادہ ہے کہا جاسکتا ہے کہ اس کا مادی انحطاط ممکن نہیں۔لیکن بعض مصنوعات ایسی بھی ہیں جو کہ صرف ایک ہ...