Sobia Awan I.R - مٹی کے برتنوں کے فوائد

Its not reporting based. This is an article 
Ur name, roll No are also missing

Sobia Awan I.R - Group 11

  مٹی کے برتنوں کے فوائد


اللہ نے انسان کے لئے بیشمار نعمتیں پیدا کی ہیں۔جن میں سے ایک نعمت مٹی ہے۔ہم اس مٹی سے اپنے گھر،سانچے،مٹی کے برتن اور دوسری ضر وریات زندگی کی اشیاء بناتے ہیں...مٹی قدرت کا ایک عظیم تحفہ ہے انسان کے لئے۔
جدیدیت نے ہماری زندگیوں پر اس طرح ک ا اثر ڈالا ہے کہ نہ صرف ہماری زندگی گزارنے کا طریقہ بدل گیا ہے بلکہ ہمارے کھانے،پینے کا انداز بھی مکمل طور پر بدل گیا ہے۔اس کی وجہ سے کیچن میں اس طرح کی بہت سی تبدیلیاں رونما ہوئیں۔ہاں،پہلے خواتین کھانا پکانے کیلئے چولہا اور مٹی  کے برتنوں کا استعمال کرتی تھیں،مگر اب ان کی جگہ گیس کے چولہے،فرج اور اوون،پریشر کوکوکر آگئے ہیں۔جدید طرز زندگی کی وجہ  سے برتنوں کا استعمال فیشن سے باہر ہوتا جارہا ہے،لیکن پرانے زمانے میں مٹی کے برتنوں  کا استعمال زیادہ کیا جاتا تھا  اور اسی وجہ سے لوگ کم بیمار پڑتے تھے۔لیکن جیسے جیسے سائنس ترقی کرتی گئی مٹی کے برتن کچن سے غائب ہی ہوگئے۔لیکن کیا سب جانتے ہیں.کہ مٹی کے بنے کھانے صحت کیلئے اچھے ہیں.....؟
     ان فوائد کے پیش نظر،مٹی کے برتن دوبارہ مارکیٹ میں آئے ہیں۔کھانا پکانے سے لے کر کھا نے تک،پانی پینے سے لے کر  ذخیرہ کرنے تک،گھر و ں کی خوبصورتی  سے  دکانوں وغیرہ کی سجاوٹ تک ہر جگہ مٹی کے برتن استعمال ہورہے ہیں۔
     
 مٹی کے برتنوں کے فوائد کے حوالے  ڈاکٹرز  اور طبی ماہرین سے بات ہوئی توانہوں نے بتایا کہ  مٹی کے برتن کا استعمال صرف روایتی طور پر ہی نہیں کیاجاتابلکہ اس کے انسانی صحت پران گنت فوائد ہے۔لیکن ہم میں سے اکثر لوگ  اس بات سے انجان ہیں  اور وہ شیشہ،پلاسٹک اور سٹیل وغیرہ کے برتن استعمال کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

 ٭  مٹی کے برتن میں پانی پینے کے چند اہم فوائد ہیں۔ پرانے زمانے میں مٹی کے گھڑے (مٹکا) میں پانی کو جمع کیا جاتا تھا اس وقت نہ بجلی تھی نہ ہی فریج جیسی کوئی چیز۔آج کے ڈاکٹرز بھی یہی کہتے ہیں کے مٹی کے گھڑے سے اچھی کوئی چیز نہیں،ان گھڑوں میں نہ صرف پانی ٹھنڈا ہوتا ہے،بلکہ مٹی کے عناصر بھی شامل ہوجاتے ہیں     ...جوکہ انسانی صحت کیلئے بے حد فائدہ مند ہیں۔

٭قلمی صفت یا کھارا پن ہونا یہ مٹی کے برتن کی خاصیتوں میں ایک خاصیت ہے۔قلمی صفت یا کھارا پن ہونے کی وجہ سے مٹی کے برتن پانی کی تیزابیت  کو ختم کرکے اس کا پی۔ایچ لیول متوازن رکھتا ہیں۔پانی کا پی۔ایچ لیول ٹھیک ہونے کی وجہ سے یہ معدہ کے درد میں کمی کا سبب بنتا ہے پیٹ درد معدہ کی سوزش، اور دیگر اندرونی درد سے چھٹکارے کا باعث بنتا ہے
٭زیادہ ٹھنڈا پانی گلے کے غدودکو نقصان پہنچاتا ہے۔جو اکثر کھانسی اور گلے کے دوسرے مسائل کی وجہ بنتا ہے اس کے برعکس مٹکے کا پانی ایک ہی درجہ پر برقرار رہتا ہے۔اس وجہ سے یہ کسی بھی قسم کے گلے کے مسائل کی وجہ نہیں بنتا۔
٭گرمی میں مٹکے کا پانی استعمال کرنا جسم میں نیوٹریشن،وٹامن گلوکوزکو متوازن رکھتا ہے اور ہیٹ اسٹراک ے خدشے سے محفوظ رکھتا ہے۔مٹکے کا پانی دن بھر تازگی اور تسکین فراہم کرتا ہے اور ساتھ ہی صحت کو تحفظ دیتا ہے۔  مٹکے کا پانی قدرتی طور پر ٹھنڈا رہتا ہے اور ساتھ ہی مٹی کی معدنیاتی نعمت سے بھی بھرپور رکھتا ہے۔مٹکے کا پانی قدرتی طور پر بدلتے ہوئے موسم کے حساب سے ٹھنڈا رہتا ہے۔

٭جب دودھ اور گوشت وغیرہ کو مٹی کے برتن میں پکایا جاتا ہے،تو اس میں کیمیائی تبدیلی آتی ہے جو انسان کی صحت کے لئے فائدہ مند ہونے کے ساتھ ساتھ ان چیزوں کا مزہ بھی دوبالا کرتی ہے۔

؎
اگر صحت مند رہنا ہے تو پریشر کوکر کے بجائے مٹی کے برتن استعمال کئے جائے۔ان میں پکائیں اور کھائیں۔ ہمار ے جسم کو روزانہ ۸۱ قسم کی متناسب غذائی اجزاء کی ظرورت ہوتی ہے،جو مٹی کے برتنوں میں بنا،کھا کر آسانی سے دستیاب ہوسکتی ہے۔ان مائیکرونیوترینٹ میں کیلشیم،میگنیشیم،سلفر،آئرن،سلیکین،کوبالٹ،جپسم وغیر ہشا مل ہیں۔ایک ہی وقت میں یہ تمام اجزاہ پریشر کوکر اور اوون جیسی چیزوں میں تباہ ہوجاتے ہیں۔لہذاکھانا،پکانا مٹی کے برتن میں کیا جائے۔ 

٭آج کے دور میں بہت سے لوگ قبض کا سامنا کر رہے ہیں۔دن بھر دفتر میں بیٹھنے کی وجہ سے گیس کا مسئلہ ہوتا ہے،لہذا مٹی کے پین کی روٹی کھانی چایئے۔مٹی کے پیسنے والی روٹی کھائی جائے تو قبض کی پریشانی میں راحت ملتی ہے۔مٹی کے پین میں روٹی بنانے سے اس کی غذائیت سے متعلق عناصرختم نہیں ہوتے۔

٭مٹی کے برتن میں بنی دالیں اور سبزیاں ۰۰۱ فیصدمائکروغذائی اجزاء پر مشتمل ہوتی ہیں جبکہ پریشر کوکر وغیرہ میں اجزاہ بلکل ختم ہوجاتے ہیں.....یہی وجہ ہے کہ غذا کے ماہر اور غذائیت پسندوں نے مٹی کے برتن استعمال کرنے پر زور دیا ہے۔کھانا مٹی کے برتن میں بنانے سے اس میں مٹی کی بہترین خوشبو آتی ہے اور کھا نا بھی لذیذہ لگتا ہے۔

کمہار برتن بنانے کا کام ایک پہیئے پر کرتا ہے۔جس کو اکثر اوقات اپنے پاوں سے چلاتا ہے۔اسکو چاق کہتے ہیں اگر قرب و جوار میں کوئی ندی ہو تو اس کا پانی بھی اس چاق کو چلانے میں استعمال ہوتا ہے۔دیہات میں کمہارزیادہ تر گھڑے اورمٹی کی ہانڈیاں اور پودوں کے گملے وغیرہ بناتا ہے اور بعد میں خود ہی گدھا گاڑی پر لاد کر گاؤں گاؤں بیچتا ہے۔پرانے زمانے کنویں کی ٹنڈیں بنانا بھی کمہار کی ذمہداری تھی مگر لوہے کی ٹنڈیں آنے کی وجہ سے لوہار کو منتقل ہوگئی۔

مٹی کے برتن خوبصورتی کے معاملے میں بھی بہت پرکشش نظر آتے ہیں۔محض کچھ احتیاط کے ساتھ سنبھالنا پڑتا ہے۔ مٹی کے برتن دودھ کی دہی سے بنی ڈشزکیلئے بہترین ہیں۔مٹی سے بنے ہوئے برتنوں میں کھانا کھانا صحت کیلئے نہایت فائدہ مند ہے۔اس میں آئل کا استعمال بھی کم ہوتا ہے اور اس کے ساتھ کھانے کا مزہ بھی دوبالا ہو جاتا ہے۔یہ سستے داموں آسانی سے مل بھی جاتے ہیں  جس سے گھر کے بجٹ پربھی زیادہ اثر نہیں پڑتا۔

ہمیں یہ احساس ہی نہیں کہ مٹی کے برتن کے استعمال کے کیا فائدہ اور کیا نہیں ہیں۔اس میں قدرت نے کیا کیا فائدہ رکھا ہے۔مٹی کے برتن کے بے شمار فوائد ہیں۔اگر معدنیات،وٹامنز اور پروٹین کیلئے غذا کھاتے ہیں۔تو مٹی کے برتنوں میں کھانا پکانا شروع کرنا چاہئے٭

Comments

Popular posts from this blog

Tando Wali Muhammad Hsitory and culture

Course outline topics

نياز اسٽيڊيم رڪارڊ - سرمد علي کوھارو