یہ ہاتھ سلامت ہیں جب تک Shaoor 1-2020
ایڈیٹنگ فلک حفصہ یہ ہاتھ سلامت ہیں جب تک گھریلو سجاوٹ کرنے والے اجڑتے ہاتھ تحقیقاتی رپورٹ: ارحم خان، فیصل الرحمٰن، سعدیہ یونس دستکاری کا ہنر کئی سو سال پرانا ہے۔ہر زمانے میں انسان اپنے ہاتھوں سے مختلف چیزیں بناتے رہے ہیں۔کبھی انسانوں نے پتھروں کو تراش ایک خوبصورت مجسمے کی شکل دی تو کبھی لکڑی پر اپنے ہاتھوں کے جوہر دکھائے۔ہر دور میں انسانوں نے اپنے ہاتھوں سے ایسے کئی ہی فن،نقش ونگار اور ایسی کئی ہی ہزاروں منفرد اور مختلف چیزیں بناتے رہے ہیں جو کہ ان کے فن کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔اسی طرح آج بھی دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں جو کہ دستکاری کے ہنر سے وابستہ ہیں اور بہت سی سادہ چیزوں کو اپنے اس ہنر کی بدولت انتہائی دلکش اور دلفریب بنا دیتے ہیں کہ دیکھنے والا عش عش کر اُٹھتا ہے۔دستکاری کسی بھی علاقے کی ثقافت اور اس کے تہذیبی تمدن کو بھی اجاگر کرتی ہے۔ پاکستان ہنڈی کرافٹ ایسوسیشن کی رپورٹ کے مطابق ہر شہر کی دستکاری کی اپنی ایک الگ پہچان ہے اور اپنا ثقافتی رنگ ہے جیسا کہ سرگودھا کی دستکاری کا ¿چبامشہور ہے۔ملتان دستکاری میں اونٹ کی کھال سے بنے خوبصورت نقش ونگاری کے